صوبوں میں مدارس رجسٹریشن بارے قانون سازی ، وزیر اعظم کی مولانا فضل الرحمٰن کو حمایت کی یقین دہانی

مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے مدارس کی رجسٹریشن کی قانون سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم سے صوبوں میں قانون سازی کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی جس پر وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمٰن کو حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں : فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو ختم کرنے کا وقت آچکا ہے: وزیراعظم

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صوبوں میں قانون سازی کے لیے وزرائے اعلیٰ سے رابطہ کروں گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صدرِ مملکت نے مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق پارلیمان سے منظور سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ پر دستخط کر دیئے تھے ، صدر کے دستخط کے بعد مدارس رجسٹریشن کا بل قانون بن گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے