علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپورکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے حسن ابدال میں درج مقدمے میں جاری وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔

علی امین گنڈا پور کے وکیل محمد فیصل ملک کی جانب سے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کی خبریں ، عمر ایوب حقائق سامنے لے آئے

علی امین گنڈا پور کے وکیل نے پشاور ہائیکورٹ کا حکم نامہ عدالت میں جمع کیا جس کے بعد عدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی منسوخ کر دی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے