جنرل ساحرشمشادمرزاسےاولمپئین ارشد ندیم کی ملاقات
پیرس اولمپک میں عالمی ریکارڈ بنانے اور گولڈمیڈل جیتنے والے اولمپیئن ارشد ندیم نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشادمرزا نے سنگلز مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے اور نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرنے پر ارشد ندیم کی کاوشوں کو سراہا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان کی کھیلوں کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کی محنت اور لگن کو بھی سراہا اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں