علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کی خبریں ، عمر ایوب حقائق سامنے لے آئے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کی بات بے بنیاد ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ علی امین گنڈاپور صوبائی معاملات اچھے طریقے سے سنبھال رہے ہیں ، پارٹی میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت جیسی بھی ہے مذاکرات ان سے ہی کرنے ہیں، 5 دسمبر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی ، 5 دسمبر کو ہی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : انسان ہوں یا فرشتے، پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہے: عمر ایوب
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد مجھے گرفتار کیا گیا، کمیٹی تشکیل دینے کے بعد سے اب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی۔
قبل ازیں پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب کی ایک ماہ کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔ راہداری ضمانت کی درخواست پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سماعت کرتے ہوئے عمر ایوب کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں