دعا ہے نئے سال کا سورج ملکی ترقی کی نوید لیکر طلوع ہو، صدر ،وزیر اعظم

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہبازشریف نے نئے سال پر قوم کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے نئے سال کی آمد پر اپنے پیغام میں کہا کہ دعا ہے نئے سال کا سورج پاکستان کیلئے ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر طلوع ہو، آج کے دن ہم ایک مستحکم ، روشن اور خوشحال مستقبل کا عزم کرتے ہیں۔ محمد شہبازشریف نے مزید کہا کہ آئیں وعدہ کریں پاکستان کی حفاظت اور تعمیر و ترقی میں اپنا خون پسینہ ایک کریں گے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سال نو کے آغاز پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ نیا سال پاکستانی قوم کیلئے امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی لیکر آئے، صدر مملکت نے کہا کہ اُمید کرتا ہوں کہ نیا سال ترقی و خوشحالی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کا سال ہو گا۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے یکجہتی، نظم و ضبط، مسلسل محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنا ہوگا، پاکستان کے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرکے اُن کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے غریب طبقے کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، بحیثیت قوم گزشتہ سال کی کامیابیوں اور ناکامیوں کا جائزہ لینے، ماضی سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے، سال کے آغاز پر عوامی خدمت، امن و استحکام کیلئے محنت سے کام کرنے کا عزم کریں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے