پاک فوج کشمیریوں کی پشتبان اور خطے میں امن کی پہچان ہے ،وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر
آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ پاک فوج کشمیریوں کی پشتبان ہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر اظہار خیال کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ اس سے کشمیریوں کا حوصلہ بلند ہوا ،پاک فوج خطے میں امن کی پہچان ہے ،یہ پاک فوج ہے جس نے ہندوستان کے ناپاک عزائم کو روک رکھا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ترجمان پاک فوج نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بات کی ،کشمیری اپنی پاک فوج سے شدید محبت کرتے ہیں ،ایل او سی پر بہادر پاک فوج ہر دم پُرعزم ہوتی ہے ،پاک فوج سے محبت کشمیریوں کے خون میں رچی بسی ہے ،پاک فوج کے ساتھ ملکر بھارتی فوج کو مقبوضہ کشمیر سے بھگا کر دم لیں گے ۔پاک فوج کشمیریوں کی محافظ فوج ہے ۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیر معمولی قربانیاں دی ہیں ملک کے اندر اور باہر ہر محاذ پر پاک فوج نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی پاک فوج کی پشت پر ہے جو ہمارا حوصلہ اور ہمارا عزم ہے
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں