پاک بحریہ میں عنقریب جدید ٹیکنالوجی سے مزین 3 سی سلطان طیارے شامل کیے جائیں گے
سمندری حدود کے دفاع ، میری ٹائم پٹرولنگ اور اینٹی سب میرین وارفئیر کے لئے پاک بحریہ کی بڑی پیشرفت،پاک بحریہ میں عنقریب 3 سی سلطان طیارے شامل کیے جائیں گے ۔
2026 میں پاکستان نیوی کو پہلا ایمبریر لینئیج 1000 طیارہ سی سلطان کے روپ میں موصول ہوگا۔پاک بحریہ کے لئے پہلے ایمبرئیر لینئیج 1000 طیارے کو جنوبی افریقہ میں سی سلطان میں ڈھالا جا رہا ہے جبکہ آئندہ برسوں میں مزید طیاروں کی ڈیلیوری مرحلہ وار حکمت عملی کے تحت کی جائے گی۔
سی سلطان جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ پاک بحریہ کے موجودہ پلیٹ فارمز کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔سی سلطان پی-3 سی اورین اور اے ٹی آر 72 طیاروں، کے ساتھ ہم آہنگ ہوگا ۔ سی سلطان رینج، استقامت، اینٹی سب میرین، اور اینٹی سرفیس ویسل وارفیئر کی بہترین صلاحیتوں کا حامل ہو گا۔
سی سلطان طیاروں میں الیکٹرانک سپورٹ میژرز/الیکٹرانک انٹیلیجنسسینسرز نصب کئے جائیں گےجبکہ الیکٹرو آپٹیکل ٹریٹ، ایکٹیو الیکٹرانکلی اسکینڈ ایرے ریڈار، سیٹلائٹ کمیونیکیشنز، چیف/فلیئر ڈسپنسر، اور ٹارپیڈو/سونو بوائے/ڈیپتھ چارج لانچرز بھی سی سلطان پر نصب ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں