کے پی :رواں برس دہشتگردحملوں میں275اہلکاروشہری شہید
خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی لہر2024 میں بھی پوری شدت سے جاری رہی۔دہشتگردی کے مختلف واقعات میں پولیس اور شہریوں سمیت275 افراد جاں بحق ہوئے اور 246 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ ان افسوسناک واقعات میں 460 پولیس اہلکار اور عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔
محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق مختلف صوبے کے مختلف اضلاع میں دہشتگردی کے 636 واقعات رونما ہوئے جن میں چھ خودکش حملے ، 113 آئی ای ڈی دھماکے اور 355 فائرنگ کے واقعات شامل ہیں ان واقعات میں 142 پولیس اہلکار اور133 شہری شہیدہوئے دہشتگردی کے ان واقعات میں 214 پولیس اہلکار اور 246 شہری زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں دہشت گردی کیلئے افغانستان سے آئے اسلحہ کا استعمال ، ثبوت منظر عام پر
رپورٹ کے مطابق صوبے میں دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں بھی جاری رہیں اور 2024 میں اب تک 2 ہزار 981 انٹیلیجنس بیسڈ اپریشن میں 246 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ 29 انتہائی مطلوب سمیت 739 دہشتگرد گرفتار کئے گئے جو مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔
دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں خطرناک گولہ بارود بھی برامد کیا گیا جن میں 849 کلوگرام بارودی مواد،دستی بم، 7خودکش جیکٹس،اور 162 مختلف قسم کے ہتھیارشامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں