پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 3000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔
ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 3000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 634 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔
یہ بھی پڑھیں : درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 2.72فیصد تک کمی
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 3238 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 513 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں