مدارس رجسٹریشن: اتحاد تنظیمات مدارس کے تمام مطالبات تسلیم
مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر بریک تھرو ہوگیا اور حکومت نے اتحاد تنظیمات مدارس کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے ہیں۔یہ بریک تھرو مولانا فضل الرحمن کی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران ہوا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 کے تحت ہی کرنے کی یقن دہانی کرائی ہے۔ 26 ویں آئینی ترمیم کی روشنی میں پاس کیےگئےمسودے پر نوٹیفکیشن چند روز میں ہوگا۔
وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانافضل الرحمن کا کہنا تھاکہ ہمارے مؤقف کا انتہائی مثبت جواب دیا گیا اور وزیراعظم نے وزارت قانون کو فوری ہدایات کیں کہ قانون و آئین کے مطابق عملی اقدامات کریں، اس کے بعد امید ہے آئین و قانون کےمطابق عملی اقدامات ہمارےمطالبات کے مطابق ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں