سینیٹ کا اجلاس، شام اور فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد منظور

سینیٹ نے فلسطین پر اسرائیلی مظالم، شام پر بمباری اور اقوام متحدہ کارکنوں کی ہلاکت پر اسرائیل کے خلاف مذمتی قراداد منظور کرلی۔

متفقہ قراداد سینیٹر شیری رحمن نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ اسرائیل فلسطین میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، شام میں حکومت کے خاتمے کا اسرائیل فائدہ اٹھا رہا ہے، اسرائیل غزہ، شام اور مغربی کنارے کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان نہیں پہنچنے دے رہا۔

یہ بھی پڑھیں:گزشتہ 5 سال میں 71 ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف

قرارداد میں کہا گیا کہ اسرائیل کے ہاتھوں ہزاروں فلسطینی شہریوں کی شہادت ہوئی، اسرائیل نے اقوام متحدہ کے کارکنوں کو بھی نہیں بخشا، اسرائیل اقوام متحدہ کی متعدد قرادادوں کی واضح خلاف ورزی کر رہا ہے، پاکستان شام پر اسرائیلی حملے اور بمباری کی شدید مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کی سینیٹ فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتی ہے، پاکستان فلسطینی کاز کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے