جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد پر فرد جرم عائد
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
یہ بھی پڑھیں : توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج مناظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی اور فرد جرم پڑھ کر سنائی۔ عدالت نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا اور سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
اس کے علاوہ عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں کارروائی 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں