جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 میچ کیلیے ٹیم کا اعلان

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج ڈربن مین کھیلا جائے گا ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے اور ٹاس ساڑھے آٹھ بجے ہو گا ۔ میچ کیلیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کااعلان کر دیا گیا ۔

محمد رضوان ٹیم کی قیادت کریں گے ، بابراعظم ، صائم ایوب ، عثمان خان ، طیب طاہر ٹیم میں شامل ہیں ۔ محمدعرفان خان ، شاہین شاہ آفریدی اورحارث رؤف ٹیم کا حصہ ہیں ۔ عباس آفریدی ، سفیان مقیم اور ابرار احمد بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں ۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دو طرفہ ٹی 20 سیریز کا آغاز 2007 سے ہوا جس میں جنوبی افریقا نے اپنے ہوم گراونڈ پر ایک صفر سے کامیابی حاصل کی ۔ 2010 میں یو اے ای میں کھیلی گئی سیریز بھی دو صفر سے جنوبی افریقہ کے نام رہی ۔

مارچ 2013 میں جنوبی افریقا میں کھیلی گئی سیریز میں پاکستان نے پہلی مرتبہ کامیابی سمیٹی ،، پاکستان نے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک سو رنز کے بڑے مارجن سے جیتا۔ نومبر 2013 یو اے ای میں جنوبی افریقا نے ایک بار پھر پاکستان کو سیریز دو صفر سے ہرا دی ۔

نومبر 2013 میں ہی پاکستان نے جنوبی افریقا کا دورہ کیا ، جہاں 3 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر رہی ۔ 6 سال بعد گرین شرٹس نے دوبارہ ساوتھ افریقا کا دورہ کیا ،،، 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کو دو ایک سے شکست ہوئی

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے