وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا چین میں "ہائی جیا” میڈیکل ٹیکنالوجی کا دورہ

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے چین کے معروف "ہائی جیا” میڈیکل ٹیکنالوجی کے صدر ڈاکٹر لیو فولیانگ سے ملاقات کی اور کینسر کے علاج کے لیے درکار جدید مشینری کے حوالے سے بریفنگ حاصل کی۔ اس دوران "ہائی جیا” میڈیکل ٹیکنالوجی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے گئے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نواز شریف کینسر ہسپتال کے لیے جدید ترین آلات اور علاج کے طریقوں میں چینی ماہرین کی معاونت پر زور دیا اور پنجاب میں صحت کے نظام کو ٹیکنالوجی پر مبنی جدید سسٹم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے چینی اداروں کے ساتھ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزیر اعلیٰ نے چین کے شی جی تان ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہیں جدید طریقہ علاج اور تحقیق کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے چینی ہیلتھ سسٹم کی کامیابیوں کو سراہا اور پنجاب کے ہسپتالوں کے ساتھ تعاون بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا۔

اس کے ساتھ ہی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بیجنگ میں میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ کا بھی دورہ کیا، جہاں بیجنگ کے جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کی طرز پر پنجاب میں سمارٹ اور ماحول دوست ٹرانسپورٹیشن سسٹم کے قیام کی تجویز پر بات چیت کی۔ وزیر اعلیٰ نے لاہور اور دیگر شہروں میں میٹرو ٹرین نیٹ ورک کو بڑھانے اور پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو جدید بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب پہلی مرتبہ سرکاری دورے پر چین روانہ

مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور، ملتان، اسلام آباد اور راولپنڈی میں چین کے تعاون سے میٹرو بس سسٹم کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور مستقبل میں پنجاب کی ٹرانسپورٹ پالیسی میں بیجنگ کے سسٹم سے استفادہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے