نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فرانس پہنچ گئے
ڈونلڈ ٹرمپ نوٹرڈیم چرچ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلیے فرانس پہنچے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ڈونلڈ ٹرمپ کا ایلیسی پیلس میں خیر مقدم کیا۔
ملاقات نوٹرڈیم کیتھیڈرل کی دوبارہ افتتاحی تقریب سے پہلے ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیں:روس شام کے باغی گروپس کےخلاف ہر ممکن اقدام کرے گا، سرگئی لاروف
خبر ایجنسی کے مطابق صدر میکرون نے ایلیسی پیلس میں صدر ٹرمپ کے ساتھ اہم موضوعات پر بات چیت کی۔ ملاقات کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں، لیکن اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا اور موجودہ بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کرنا بتایا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں