انڈر 19 ایشیا کپ ، پاکستان نے یو ای اے کو 315 رنز کاہدف دے دیا

انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے یو اے ای کو 315 رنز کا ہدف دے دیا۔

متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے عثمان خان اور شاہ زیب خان نے اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 94 کے مجموعی اسکور پر گری جب عثمان خان 41 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں زمبابوے کو ستاون رن ہرا دیا

پاکستان کی دوسری وکٹ 277 کے رنز پر گری۔ شاہ زیب خان 132 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی تیسری وکٹ محمد ریاض اللہ کی گری، انہوں نے 106 رنز بنائے۔ فہام الحق 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے اور یو اے ای کو جیتنے کے لئے 315 رنز کا ہدف دیا۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے