انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 27 افراد ہلاک

نارتھ سماٹرا کے سیبولانگِت ضلع اور دیگر علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 27 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔ انڈونیشین حکام کے مطابق، ریسکیو ٹیمیں کیچڑ اور گرے ہوئے درختوں میں دبے مسافروں اور دیگر متاثرین کی تلاش میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مصر کے ساحل پر سیاحوں کی کشتی ڈوب گئی

گزشتہ ہفتے سے جاری موسلادھار بارشوں نے صوبے کے چار مختلف اضلاع میں تباہی مچائی ہے ۔ متاثرہ علاقوں میں سڑکیں مٹی اور بڑے درختوں کے تنوں سے ڈھکی ہوئی ہیں ۔ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

جبکہ زرعی زمین بھی متاثر ہوئی ہےصوبائی دارالحکومت میں بھی شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ، ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سال 2024 کے آخر میں انڈونیشیا میں شدید موسم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے