فرانس میں خواتین پر تشدد کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ

فرانس کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے مظاہرے کیے، جن کا مقصد خواتین کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا تھا۔ یہ احتجاج ایسے وقت میں ہوا جب گِزیل پیلیکوٹ نامی خاتون کے ساتھ ہونے والے اجتماعی زیادتی کے مقدمے نے عالمی توجہ حاصل کر رکھی ہے۔

پیرس میں تقریباً 7,000 افراد نے بینرز اٹھا کر مارچ کیا۔ احتجاج کے دوران خواتین اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے گِزیل کے لیے انصاف اور خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کم جونگ ان کا امریکا پر کشیدگی بڑھانے کا الزام:ایٹمی جنگ کی دھمکی

ِزیل پیلیکوٹ کے مقدمے میں انکشاف ہوا کہ ان کے شوہر ڈومینیک پیلیکوٹ نے 10 سال تک انہیں نشہ آور ادویات دے کر بے ہوش کیا اور اجنبی مردوں کو ان کے ساتھ زیادتی کی دعوت دی۔ مقدمے کے دوران ڈومینیک نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے، جبکہ 50 دیگر افراد میں سے کئی نے کہا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ وہ ایک جرم کا حصہ بن رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے