پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 38 افراد جاں بحق،امن دشمنوں نے معصوم شہریوں کے قافلے پر حملہ کیا :وزیراعظم

کرم ایجنسی میں مسافر گاڑیوں پر  مسلح افراد کی فائرنگ سے خواتین سمیت 38افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔مسافر گاڑیاں قافلے کی صورت میں لوئر کرم سے پارا چنار جارہی تھیں۔

پولیس کے مطابق ڈی پی او کرم اور ڈپٹی کمشنر سمیت پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پاراچنار سے پشاور جانے والے قافلے میں شامل مسافر گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کرم میں جاں بحق افراد کی تعداد 38 ہوگئی، 13 جاں بحق افراد کی شناخت ہوگئی، جبکہ 25جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے جس میں 14 مرد اور 6 خواتین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگرد گروپوں کی حمایت تشویشناک ، پاکستان کا افغانستان سے کارروائی کا مطالبہ

فائرنگ کا واقعہ علاقے اوچت میں میں پیش آیا، فائرنگ کا سلسلہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد مسلح تھے، گاڑیوں پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے