ایتھوپیا کا پاکستان کے ساتھ صحت کےشعبےمیں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

فیڈرل ڈیموکریٹک ریپبلک آف ایتھوپیا اور اسلامی جمہوریہ پاکستان نے پیر کے روز صحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا ۔

ایتھوپیا کے پاکستان میں متعین سفیر، ڈاکٹر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ کے درمیان ملاقات میں صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور خاص طور پر تحقیق اور ترقی کے شعبے میں مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا ۔

سفیر ڈاکٹر جمال بیکر نے کہا کہ ایتھوپیا دنیا کا تیسرا سفارتی مرکز ہے اور حال ہی بیماریوں کی روک تھام کے لیے جدید ترین مرکز قائم کیا گیا جہاں مختلف بیماریوں، خاص طور پر متعدی امراض پر مشترکہ تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ڈاکٹر جمال بیکر  عبداللہ  نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کو بلند سطح پر لے جانے کے لیے عوامی سطح پرتعلقات کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ پاکستانی عوام کے لیے ایتھوپیا کے دوا سازی اور سرجیکل شعبے میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون برائے قومی صحت خدمات، قواعد و ضوابط نے پاکستانی عوام کے ساتھ ایتھوپیا کے دوستانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے ایتھوپیا کے ذریعے افریقہ، خاص طور پر ایتھوپیا کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے