ہنڈراس میں طوفان سارا سے ہزاروں افراد متاثر، پل گر گئے

طوفان سارا نے ہنڈراس کے شمالی علاقوں میں تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد متاثر ہوئے اور بنیادی ڈھانچہ کو بری طرح نقصان پہنچا۔ شدید بارشوں سے دریاؤں میں پانی خطرناک حد تک بڑھ گیا ۔ دریا میں طغیانی سے لا سیبا کے ساحلی قصبے میں ایک اہم پل گر گیا

جس سے قصبے کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطہ ہو گیا ۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک خوفناک تجربہ تھا۔ حکام کے مطابق، طوفان کے نتیجے میں ایک شخص کی جان چلی گئی جبکہ 55,000 سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ پل اور سڑکیں تباہ ہونے سے تقریباً 150 کمیونٹیز کا رابطہ منقطع ہو گیا ۔

 

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے