وزیراعظم نے حکومتی فیصلوں پر عدالتی اسٹے آرڈرز کی رپورٹ طلب کرلی

وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومتی فیصلوں پر عدالتی اسٹے آرڈرز کی رپورٹ طلب کرلی۔
حکومتی فیصلوں کے خلاف عدالتی حکم امتناع کے معاملے پر وزیر اعظم آفس کی جانب سے تمام سرکاری اداروں، وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے جن میں حکم امتناع جاری ہوئے چھ ماہ گزر چکے ہیں، رپورٹ میں بتایا جائے متعلقہ اداروں نے حکم امتناع ختم کرانے کے لیے کیا اقدامات اٹھائے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے