چینی صدر شی جن پنگ کی انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات
چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں انڈونیشیا کے صدر پروبوا سبیانتو سے ملاقات کی ۔ عظیم عوامی ہال میں ہونے والی ملاقات میں انہوں نے کہا کہ چین انڈونیشیا کی نئی حکومت کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔ یہ ملاقات انڈونیشیا کے صدر کے لیے بین الاقوامی سطح پر پہلا دورہ ہے۔صدر پروبوا سبیانتو نے انڈونیشیا کی صدارت سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے چین کا دورہ کیا ۔
انڈونیشیا کے صدر دورے کے بعد امریکا ، برطانیہ اور جنوبی امریکا کے مختلف ممالک میں ہونے والے ایپیک اور جی 20 سربراہی اجلاسوں میں شرکت بھی کریں گے۔بیجنگ میں ہونے والی ملاقات کے دوران، صدر شی اور پروبوا نے مچھلی اور تیل و گیس کے شعبوں میں مشترکہ ترقی کے لیے آٹھ معاہدوں پر دستخط کیے ۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں