لبنان کے بعلبک میں اسرائیلی فضائی حملے، تاریخی عمارت تباہ، 40 افراد جاں بحق

لبنان کے تاریخی شہر بعلبک کے نزدیک اسرائیلی فضائی حملے میں ایک تاریخی عمارت تباہ ہو گئی، عمارت کے ارد گرد کا علاقہ بری طرح متاثر ہوا۔ بعلبک کے قدیم رومی آثار کے قریب واقع ‘المنشیہ’ نامی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید نقصان ہوا۔منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اس حملے کے بعد علاقے کی سڑکیں ملبے سے بھر گئیں ، جبکہ متعدد دکانوں اور ایک تاریخی ہوٹل کو بھی نقصان پہنچا ۔

رائٹرز کے مطابق حملے سے متاثرہ علاقوں میں شدید تباہی دیکھی گئی۔لبنانی وزارت صحت کے مطابق بعلبک کے مشرقی شہر اور بیکا وادی کے اردگرد ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 40 افراد جاں بحق اور 53 زخمی ہوئے ۔لبنان میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 3,000 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جن میں سے بیشتر ہلاکتیں گزشتہ چھ ہفتوں میں ہوئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے