سٹی برانڈز کی درجہ بندی میں لندن مسلسل دوسری بار سرفہرست
سٹی برانڈز کی فہرست برانڈ فنانس کی جانب سے جمعرات کو جاری کی گئی ۔ فہرست میں دنیا بھر کے 100 مشہور ترین شہروں کی درجہ بندی کی گئی ، ترکیے کے کئی شہر بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔شہروں کی درجہ بندی کیلیے سروے کیا گیا جس میں 20 ممالک کے 15,000 افراد نے حصہ لیا ۔ ان بیس ممالک میں ترکی ، امریکا ، جرمنی ، آسٹریلیا ، متحدہ عرب امارات ، برازیل اور چین شامل ہیں۔شہروں کی سات اہم شعبوں میں درجہ بندی کی گئی ۔
کاروبار اور سرمایہ کاری ، رہائش ، ثقافت ، عوام ، ٹرانسپورٹ، حکمرانی اور تعلیم و سائنس جیسے شعبوں اور 45 دیگر اوصاف کی بنیاد پر ان شہروں کی درجہ بندی ہوئی ۔لندن نے فہرست میں پہلا نمبر حاصل کیا ،اس کے بعد نیو یارک، پیرس، ٹوکیو، دبئی، سنگاپور، لاس اینجلس، سڈنی، سان فرانسسکو اور ایمسٹرڈیم شامل ہیں۔
ترکیے کے شہروں میں سے استنبول نے 57 ویں سے 51 ویں پوزیشن تک ترقی کی ، جبکہ ترک شہر انطالیہ 93 ویں اور ازمیر 98 ویں نمبر پر رہا۔برانڈ فنانس ترکیے کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ استنبول کی تاریخی اور قدرتی خصوصیات اسے منفرد بناتی ہیں، تاہم ترکی کے دیگر شہروں کی بھی عالمی سطح پر شناخت بڑھانے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں