صدر آصف علی زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا
صدر آصف علی زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا، پلاستر کے بعد گھر منتقل ہوگئے، ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کا گزشتہ رات دبئی ائر پورٹ پہنچنے پر جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچر ہوگیا، انہیں فوری طور پرابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر پلاستر کردیا جو چار ہفتوں کے بعد اتارا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں