پاکستان کے لیےامریکہ سب سےبڑابرآمدی اورچین سب سے بڑادرآمدی ملک
تیس جون کوختم ہونےوالےمالی سال دو ہزار تئیس،چوبیس کے دوران پاکستان کے لیےامریکہ سب سےبڑابرآمدی اورچین سب سے بڑادرآمدی ملک رہا-گذشتہ مالی سال پاکستان کی امریکہ کے لیےبرآمدات سب سے زیادہ پانچ ارب انتیس کروڑڈالرزاورپاکستان کی چین سےدرآمدات سب سے زیادہ چودہ ارب اکیاون کروڑ ڈالرز رہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق مالی سال2023.24 کے دوران پاکستان کا امریکہ کےساتھ تجارتی توازن پاکستان کے حق میں رہا کیوں کہ پاکستان کی امریکہ کے لیے برآمدات زیادہ اور درآمدات کم رہیں جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستان کاچین کے ساتھ تجارتی توازن چین کے حق میں رہا-
ذرائع کا کہنا ہےکہ گذشتہ مالی سال پاکستان کی امریکہ کے لیے برآمدات میں صفر اعشاریہ نوفیصد کا اضافہ ہواجبکہ مالی سال 2023۔24 میں پاکستان کی چین سے درآمدات میں 24 فیصد کااضافہ رکارڈ کیاگیا-حکومتی ذرائع کے مطابق گذشتہ مالی سال پاکستان کی امریکہ سےدرآمدات میں38 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد پاکستان کی امریکہ سے درآمدات کا حجم ایک ارب 26 کروڑ ڈالرز رہا جبکہ گذشتہ مالی سال پاکستان کی چین کے لیے برآمدات 2 ارب 56 کروڑ ڈالرز رہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں