سردی کی باقائدہ آمد ، بٹہ کنڈی میں موسم سرما کی پہلی برف باری

سردی کی باقائدہ آمد کا اعلان ، وادی ناران میں آسمان سے برف کے گالے برس پڑے ۔
تفصیلات کے مطابق آج وادی ناران کے سیاحتی مقام بٹہ کنڈی میں پہلی برف باری کے بعد موسم انتہائی سرد ہو گیا ۔
بٹہ کنڈی میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد ترجمان ٹورازم اتھارٹی کا بیان بھی سامنے آگیا ہے ۔ محمد سعد نے بتایا کہ بٹہ کنڈی برف باری سے کچھ روز قبل بابوسر ٹاپ پر بھی برف باری ہوئی ۔
موسم کی تازہ ترین معلومات دینے محکمہ سیاحت کی ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال ہےاور سیاح سفر سے قبل ہر قسم کی معلومات ہیلپ لائن سے لے سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے