انڈونیشیا کے صدر نے فوجی یونیفارم پہن لی
ملکی تاریخ میں پہلی بار صدر فوج کے ساتھ ڈرل میں شامل ہوئے۔ وزرا نے بھی صدر پرابوو سوبیانتو کے ساتھ پہلی بار اس ڈرل میں حصہ لیا، جہاں انہوں نے سبز یونیفارم میں مارچ کیا۔ پروگرام کا بنیادی مقصد باہمی تعلقات کو مضبوط کرنا اور بدعنوانی کے خلاف آگاہی بڑھانا تھا۔
یہ کابینہ کا اجلاس اور ڈرل جاوا کے پہاڑی علاقے میں منعقد کی گئی۔ صدر اور ان کے وزراء نے فوجی اکیڈمی کے وسیع سبز میدان میں مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا، جس میں ہلکی ورزش اور بریفنگ شامل تھیں۔
سابق اسپیشل فورسز کمانڈر نے وزراء کو غیر ضروری اخراجات میں کمی کی ہدایت کی اور اس پروگرام کو آپس میں روابط بڑھانے کے لیے اہم قرار دیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں