عوام کے لئے اچھی خبر ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
ملک میں یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔پیٹرول کی قیمت میں 3 ر وپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے11 پیسے فی لٹر تک کمی متوقع ہے۔
وزارت پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل سستا ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری اوگرا حکومت کو بھجوائے گی، وزیر خزانہ 31 جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں