وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ امریکی دورے کے دوران آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
دوسری جانب وزیرخزانہ چین، برطانیہ، سعودی عرب، یو اے ای اور ترکیے کے ہم منصب قائدین سمیت امریکا کے اسٹیٹ اور ٹریژری ڈیپارٹمنٹس کے اعلیٰ حکام سے بھی ملیں گے۔
دورہ امریکا کے دوران وزیر خزانہ سرمایہ کاری فورمز اور سیمینارزسے خطاب اورملک کے معاشی منظرنامے کو واضح کریں گے۔
محمد اورنگزیب منتخب بین الاقوامی اور امریکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں