کسی ممبر نے ہراساں کرنے کی شکایت درج نہیں کرائی، چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد: سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کسی بھی ممبر نے ہراساں کرنے سے متعلق تحریری طور پر کوئی شکایت درج نہیں کرائی۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین سینیٹر نے کہا کہ کسی ممبر نے ہراساں کرنے یا کسی بھی متعلق کوئی تحریری شکایت درج نہیں کرائی جبکہ جن کے حوالے سے اطلاعات ملیں تو میں نے اُن سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ منتخب نمائندے ہیں جب ایوان میں آئیں گے تو دیکھتے ہیں کہ کیا بات کرتے ہیں، ڈرانے سے کوئی ڈرنے والا نہیں ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم حکومت کا بل ہے حکومت ایوان میں لائے گی تو پھر دیکھیں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں