صدر آصف علی زرداری 2روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے

صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے۔ صدر مملکت عشق آباد میں منعقد ہونے والے "وقت اور تہذیبوں کے باہمی تعلقات امن اور ترقی کی بنیاد” کے موضوع پر بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے۔

فورم کا انعقاد عظیم ترکمان مفکر، شاعر اور فلسفی مخدوم گلی فراگی کی 300 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کیا جا رہا ہے،صدر مملکت دورے کے دوران فورم کی سائیڈ لائنز پر ترکمانستان کی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے