اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ میں بچوں کے آخری اسپتال کو بھی تباہ کرنے کی دھمکی
اسرائیلی فوج نے غزہ میں بچوں کے آخری اسپتال کو بھی تباہ کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔
اسرائیلی فوج نے غزہ کے کمال عدوان اسپتال کو 24 گھنٹے میں خالی نہ کرنے کی صورت میں الشفا اسپتال کی طرح تباہ کرنے کا کہہ دیا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا کہ اگر ایسانہ کیا گیا تو وہی کچھ ہو گا جو الشفا اسپتال کے ساتھ ہوا تھا۔
واضح رہے کہ کمال عدوان اسپتال شمالی غزہ کا واحد اسپتال ہے جو بچوں کا علاج کرتا ہے، یہ اسپتال بچوں کے لیے انتہائی نگہداشت، نرسری اور بچوں کے ڈائیلاسز کا شعبہ ہے۔
ڈاکٹر عید صباح نے کہا کہ اسپتال کے بند ہوجانے کا مطلب بہت سے معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کی جانوں کا ضیاع ہے، اسرائیلی فوج نے براہ راست ڈاکٹر حسام کو اسپتال خالی کرنے کی دھمکی دی ہے، اگر اسپتال کو خالی نہ کیا گیا تو وہاں موجود عملے اور مریضوں کو قتل اور گرفتار کرنے کی واضح دھمکی ہے، جیسا اس سے پہلے الشفا اسپتال کے ساتھ ہوا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں