ترک ایئرلائنز کے پائلٹ کا دورانِ پرواز انتقال،جہاز کی ہنگامی لینڈنگ

ترکش ایئر لائنز کے ترجمان نے بتایا کہ 59 سالہ پائلٹ استنبول جانے والی پرواز کے دوران بے ہوش ہوگئے۔

جہاز میں موجود عملے نے انہیں بنیادی طبی امداد فراہم کی اور فوری طور پر جہاز کی نیویارک میں ایمرجنسی لینڈنگ کی، تاہم بدقسمتی سے پائلٹ کی جان نہ بچ سکی۔اس واقعے نے جہاز کے مسافروں اور عملے پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق، اس صورتحال کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے