ویٹیکن،سینٹ پیٹر بیسیلیکا کی عظیم الشان کانوپی کا افتتاح
سینٹ پیٹر بیسیلیکا کی عظیم الشان کانوپی، جسے "بالداچن” بھی کہا جاتا ہے، 27 اکتوبر سے عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔یہ کانوپی 17ویں صدی میں مشہور معمار گیان لورینزو برنینی کی قیادت میں تعمیر کی گئی تھی، اور اس کی دس ماہ طویل بحالی کا کام مکمل ہونے والا ہے۔بحالی کے کام پر تقریباً 7 لاکھ یورو خرچ ہوئے ہیں، جو فروری میں شروع ہوا۔یہ کانوپی اسی مقام پر تعمیر کی گئی ہے

جہاں پہلے پوپ سینیٹ پیٹرز کو دفنایا گیا تھا، جو پہلی صدی عیسوی میں رومن شہنشاہ نیرو کے دور کا واقعہ ہے۔ویٹیکن نے بتایا کہ برنینی کے ایک اور کانوپی اور مائیکل اینجلو کی مشہور "پائٹا” مجسمے کی حفاظت کے لیے نئی شیشے کی پرت بھی تیار کی جا رہی ہے۔تمام کام 2025 کے کیتھولک ہولی ایئر سے پہلے مکمل کرنے کا ہدف ہے، جب لاکھوں سیاح روم کا رخ کریں گے۔

ویٹیکن مسیحیت کا مرکز ہے اور کیتھولک دنیا کے لیے ایک مقدس ترین مقام ہے، جبکہ سینٹ پیٹر بیسیلیکا کی بنیاد 4ویں صدی میں قیصر کانسٹنٹائن نے رکھی تھی۔ یہ شہر پوپ کی مستقل رہائش گاہ بھی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں