میگھالیہ میں شدید بارشوں سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 10 افراد ہلاک

بھارت کی شمال مشرقی ریاست میگھالیہ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق، ان قدرتی آفات نے سڑکیں اور پل بہا دیے ہیں، جس سے رابطوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ریاستی حکام نے کہا ہے کہ وہ نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں اور متاثرین اور ان کے خاندانوں تک امدادی سامان کی فراہمی کو اپنی ترجیح قرار دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، سیلاب نے ریاست کے مختلف علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے،

جس کے باعث گھروں اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں عموماً مون سون سیزن جون میں شروع ہوتا ہے اور 17 ستمبر تک جاری رہتا ہے۔ رواں سال بارشوں کی طویل مدت نے آبی ذخائر کو بھر دیا ہے، لیکن کئی ریاستوں میں اس کے نتیجے میں شہری شدید متاثر ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے