ایلون مسک کا ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ انتخابی مہم میں شرکت، ایک تاریخی لمحہ

دنیا کے امیر ترین آدمی ایلن مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اسٹیج پر چڑھ کر ایک اہم لمحے کو قید کیا۔ ٹرمپ، جو پنسلوانیا کے اس علاقے میں اپنی انتخابی مہم چلا رہے تھے جہاں 13 جولائی کو ان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا، نے لاکھوں کے مجمعے سے خطاب کیا۔ٹیسلا کے سی ای او اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم X کے مالک ایلن مسک بھی اس موقع پر ٹرمپ کے ہمراہ تھے۔

ٹرمپ نے اپنے مضبوط اتحادی ایلن مسک کو اسٹیج پر بلایا، جس پر مسک نے خوشی خوشی چھلانگ لگا کر اسٹیج پر چڑھتے ہوئے اپنے بازو ہوا میں بلند کیے۔مسک نے 13 جولائی کو ٹرمپ کی حمایت کی تھی جب ان پر حملہ ہوا تھا، اور اس ریلی میں پہلی بار کسی انتخابی مہم میں شامل ہوئے۔ انہوں نے اس موقع پر انتخاب کو ٹرمپ کی فتح کے لیے ایک جنگ قرار دیا اور کہا کہ کسی کے کردار کا اصل امتحان مشکل حالات میں ہوتا ہے۔

مسک نے شرکاء کو ووٹ کے لیے رجسٹر ہونے کی بھی تلقین کی۔ریلی میں ہزاروں افراد موجود تھے، جن میں سے اکثر نے ٹرمپ کی حمایت میں لباس پہنے ہوئے تھے۔ کچھ لوگ "لڑو، لڑو، لڑو” کا نعرہ لگا رہے تھے، جو کہ ٹرمپ نے اپنے پیروکاروں کو حوصلہ دینے کے لیے کہا تھا جب انہیں گولی ماری گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے