فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی کا بل منظور

فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی کا بل منظور کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی 2 مرحلوں میں لگائی جائے گی۔

 

پہلے مرحلے میں یکم ستمبر سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے نئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے پر پابندی لگے گی جب کہ موجودہ اکاؤنٹس پر پابندی جنوری 2027 سے لاگو ہوگی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ  فرانس کے صدر میکرون نے اسے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک نے بھی 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا اعلان کیا ہے جب کہ برطانیہ میں کم عمر بچوں کے انرجی ڈرنکس پینے پر بھی پابندی لگائی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے