امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے، جلد ڈیل ہوسکتی ہے، ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل جلد ہوسکتی ہے، پاکستانی سفارتکاروں کےذریعےبالواسطہ مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کے تیل کو قبضے میں لے سکتا ہے، امریکا خارگ جزیرے پر قبضہ کرسکتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے کئی پاکستانی پرچم بردار جہاروں کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی، آبنائے ہرمز سے گزرنے والےجہازوں کی تعداد 20 ہوگئی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی ۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی سفارتکاروں کےذریعے بالواسطہ مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے، ایران کے ساتھ ڈیل جلد ہوسکتی ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ براہ راست اور بالواسطہ بات چیت کر رہےہیں، ایران کے ساتھ مذاکرات میں اچھی پیش رفت ہو رہی ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ بہت کم عرصےمیں کیوبا ناکام ہوجائےگا، ہم ان کی مدد کےلیے وہاں ہوں گے۔
دوسری جانب امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطا بق سیکڑوں امریکی اسپیشل آپریشن فورسز مشرق وسطی پہنچ چکی ہیں ۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں