گلاسگو: سینٹرل ریلوے اسٹیشن میں آگ لگنے سے عمارت کا کچھ حصہ گرگیا، اسٹیشن بند

برطانیہ کے شہر گلاسگو میں سینٹرل ریلوے اسٹیشن میں آگ لگنے کے بعد اسٹیشن کی عمارت کاکچھ حصہ گرگیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آگ اسٹیشن پر قائم ایک دکان میں لگی تھی، جس کے بعد عمارت کاکچھ حصہ گرگیا۔

برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ اسٹیشن میں آگ لگنے کے بعد متعددٹرینیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ اسٹیشن غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملیں جبکہ حکام نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے