ایران جنگ 2 ماہ سے زیادہ بھی جاری رہ سکتی ہے، امریکی وزیر جنگ
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران میں آپریشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، اگلے مرحلے میں ایران کی میزائل پیداواری صلاحیت ختم کردیں گے۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ایران پر حملوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ابھی ایران میں جنگ شروع کی ہے، اگر ایران سمجھتا ہے کہ امریکا جنگ کو جاری نہیں رکھ سکتا تو وہ غلطی پر ہے، ہمارے پاس جنگی سازو سامان بھرا پڑا ہے۔
امریکی وزیر جنگ نے کہا ایران کےمطابق ہم جنگ میں پھنس چکے ہیں، یہ اسکی خواہش ہوسکتی ہے۔ ایران میں امریکی مشن اگلے مرحلے میں داخل ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا ایران جنگ کی ٹائم لائن ہم خود طے کرتے ہیں، جنگ چار ہفتے بھی ہو سکتی ہے، آٹھ ہفتے یا اس سےز یادہ بھی جاری رہ سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں