میں نے خود اسرائیل کا ہاتھ ایران پر حملےکیلئے بڑھایا، ٹرمپ کی امریکا کو جنگ میں دھکیلنےکے بیان کی تردید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی وزیرخارجہ مارکو روبیو کو غلط ٹہرادیا۔

 

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا کو اسرائیل نے ایران کیخلاف جنگ میں نہیں دھکیلا، ڈونلڈ ٹرمپ نے ذمہ داری لی کہ اگر کچھ ہوا بھی ہے تو وہ یہ کہ خود میں نے اسرائیل کا ہاتھ ایران پر حملے کے لیے آگے بڑھایا۔

 

اس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ ایران پر اسرائیل حملہ کرنے جارہا تھا،جواب میں ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ تھا، اس لیے امریکا نے جنگ میں پہل کی۔

 

اس بیان پر امریکا کے ڈیموکریٹک رکن کانگریس جواکھم کاسترو نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تسلیم کرلیا کہ امریکا کو اسرائیل نے ایران جنگ میں دھکیلا۔

 

ایران کی قومی سلامتی کے سیکرٹری علی لاریجانی پہلے ہی واضح کرچکے تھے کہ ایران جنگ میں پہل کرنا نہیں چاہتا تھا اور  300 سال کی طرح اب بھی جنگ میں پہل نہیں کی۔

 

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے