یورپی یونین کا پاکستان اور افغانستان سےکشیدگی میں کمی اور مذاکرات کا مطالبہ
یورپی یونین نے پاکستان اور افغانستان سےکشیدگی میں کمی اور مذاکرات کا مطالبہ کردیا۔
سربراہ ای یو خارجہ پالیسی کایاکلاس نے جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی تشدد کی لہر پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے افغان ڈی فیکٹو حکام سے دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیاکہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔
یاد رہے کہ ترکیہ نے بھیپاکستان اورافغانستان کے درمیان حالیہ تنازع حل کرانے کے لیے دونوں ملکوں کے حکام سے رابطہ کیا ہے
ترک وزیر خارجہ ہقان فدان نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سے فون پر بات کی اور پھر افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے بھی رابطہ کیا ۔
ادھر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی دونوں ملکوں کے درمیان مصالحت کے لیے مخلصانہ کردار کی پیشکش کی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں