امارات کے اسکولوں میں سافٹ ڈرنکس، چاکلیٹ اور فرائز پر پابندی عائد

متحدہ عرب امارات کے اسکولوں میں سافٹ ڈرنکس، چاکلیٹ اور آلو کےچپس پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یو اے ای کے محکمہ تعلیم نے الرجی کرنے والے نٹس، مصنوعی رنگ اور زیادہ شوگر والے کھانوں پر بھی اسکولوں میں پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ تعلیم نے والدین سے کہا ہے کہ بچوں کو صحت مند ناشتہ کرائیں، طلبہ کو تازہ پھل،کم چکنائی والے دودھ، دہی اور ہلکی بیکڈ یا روسٹڈ غذائیں دیں۔

اسکول انتظامیہ کو طلبہ کے لنچ باکسز کی بھی چیکنگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے