کھڑکی کھولو اور برج خلیفہ کا منظر، 14 لاکھ روپے کرائے والے لگژری اپارٹمنٹ کی ویڈیو وائرل

 دبئی کے برج خلیفہ کے منظر کے لیے 14 لاکھ روپے کرائے والے بھارتی شخص کے لگژری اپارٹمنٹ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق ایک وائرل اپارٹمنٹ ٹور جس میں دہلی کے رہائشی نے حصہ لیا، دبئی میں اعلیٰ معیار کی رہائش کے مہنگے کرایوں اور منفرد خصوصیات پر بحث کا سبب بن گیا ہے۔

یہ ویڈیو انسٹاگرام پر تقریباً ایک ملین بار دیکھی جا چکی ہے۔

ویڈیو میں کارول باغ کے پربھ سنگھ کو دکھایا گیا، جن کا ماہانہ کرایہ 18000 درہم ہے، جو تقریباً 13 لاکھ 86 ہزار پاکستانی روپے بنتا ہے۔

 اپارٹمنٹ کی سب سے بڑی خاصیت اس کا اسٹریٹجک مقام ہے، یہ براہ راست برج خلیفہ کے سامنے واقع ہے اور دبئی مال سے مربوط ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے