شیخ حسینہ کے خلاف 5 سنگین الزامات کیا ہیں؟

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ اور دو دیگر ملزمان کے خلاف جولائی کے عوامی احتجاج کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق مقدمے میں پانچ بنیادی الزامات عائد کیے گئے۔

ان پانچ الزامات میں اشتعال انگیز تقریریں کرنا، مظاہرین کو دبانے اور ختم کرنے کے لیے مہلک ہتھیاروں کے استعمال کا حکم دینا، بیگم رُقیہ یونیورسٹی رنگپور کے طالب علم ابو سید کا قتل، ڈھاکہ کے چنکھارپول علاقے میں چھ مظاہرین کو گولی مار کر ہلاک کرنا، اور آشو لیہ میں چھ افراد کو زندہ جلا کر مار دینا شامل ہیں۔عدالتی کارروائی کے دوران، پراسیکیوٹر غازی منور حسین تمیم نے بتایا کہ تمام پانچ الزامات کو شواہد کی بنیاد پر ثابت کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کے تقاضوں کے پیش نظر، پراسیکوشن ہر اس حکم کو قبول کرے گی جو ٹربیونل جاری کرے گا۔دوسری جانب بنگلہ دیش پولیس کے نیشنل سینٹرل بیورو (این سی بی) نے انٹرنیشنل کرمنل پولیس آرگنائزیشن (انٹرپول) سے شیخ حسینہ کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔غازی منور نے کہا کہ شیخ حسینہ کو مجرم قرار دیے جانے کے بعد پراسیکوشن انٹرپول سے ”وارنٹ“ حاصل کرنے کی درخواست دوبارہ پیش کرے گی تاکہ ریڈ نوٹس جاری کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے