اسرائیلی آرمی چیف بھی غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے حق میں
اسرائیلی آرمی چیف کا بھی غزہ جنگ بندی معاہدے کے حق میں بیان سامنے آگیا۔اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے گزشتہ روز کہا کہ فوج نے غزہ میں کارروائیوں کے نتیجے میں حماس کے ساتھ معاہدے کے لیے سازگار حالات پیدا کردیے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو ثالثوں کی جانب سے پیش کردہ مجوزہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرلینا چاہیے۔
حیفا میں ایک بحری اڈے کے دورے کے دوران ایال زمیر نے کہا کہ اسٹیو وٹکوف کے پیش کردہ فریم ورک کے مطابق ایک مجوزہ معاہدہ موجود ہے ، اب معاملہ نیتن یاہو کے ہاتھ میں ہے۔اسرائیلی آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ غزہ شہر پر قبضے کی کوشش سے یرغمالیوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے گزشتہ ہفتے غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی گئی تھی تاہم اسرائیل کی جانب سے اس مجوزہ معاہدے پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں