برطانیہ اور یورپ میں شدید گرمی،پارا 46 ڈگری کو چھوگیا، ایفل ٹاور بند

برطانیہ اور یورپ ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں جھلسا دینے والی گرمی نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے۔برطانیہ کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز درجہ حرارت تقریباً 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس پر اسے سال کا گرم ترین دن قرار دے دیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پرتگال میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا اور پیرس میں بھی پارہ 40 ڈگری تک جا پہنچا جس کے باعث ایفل ٹاور کو بھی اگلے 2 دن کے لیے بند کردیا گیا ہے  جبکہ سکول پہلے ہی بند ہیں۔

اس کے علاوہ اٹلی میں شدید گرمی کے باعث حکام کی جانب سے ’آؤٹ ڈور‘ ورک پر پابندی لگانے پر غور کیا جارہا ہے جب کہ  برسلز کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے