امریکا اور ایران کے درمیان جامع امن معاہدہ ہوجائیگا: امریکی مندوب

امریکی مندوب برائےمشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جامع امن معاہدہ ہو جائےگا لیکن مستقبل میں ایران کویورینیئم افزودہ کرنےنہیں دیں گے۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق سٹیو وٹکوف نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کا مقصد ایران کو یورینئیم کی افزودگی سےروکنا تھا۔ امریکی مندوب برائےمشرق وسطیٰ نے مزید کہا کہ مستقبل میں کسی بھی معاہدےکے تحت ایران کو یورینیئم افزودگی کاحق نہیں ملےگا اور ایران کو یورینیئم افزودہ نہیں کرنے دیں گے۔

سٹیو وٹکوف کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جامع امن معاہدہ ہو جائےگا۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری رہنے والے 12 روزہ تنازع میں صدر ٹرمپ نے منگل کےر وز جنگ بندی کا اعلان کیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے